97

رواں مالی سال میں اب تک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیاہے ، ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 111 اعشاریہ 74 فیصد تک پہنچ پہنچا ، اس عرصے ( جولائی تا نومبر) میں پاکستان نے 32 ارب، 93 کروڑ، 40 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کیں ۔

گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں 17 فیصد درآمدات زیادہ کی گئیں جو کہ نومبر 2020 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہیں ۔ گزشتہ سال نومبر میں دو ارب 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں جبکہ 4 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں