58

اکستانی سرمایہ کاروں نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی سے فائدہ اٹھانے کیلئے درآمدات بڑھا دیں جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا ۔

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی سے فائدہ اٹھانے کیلئے درآمدات بڑھا دیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا ۔ آنے والے دنوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر 17 سے 18 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں آٹھ ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو تاریخ ساز ہے ۔ گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پانچ ارب ڈالر سے زائد رہا۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی ایک وجہ تو پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ہے۔ دوسرا یہ بھی ہے کہ بیرون ممالک میں چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کے باعث جب کوئی پراڈکٹ پاکستان پہنچتی ہے تو اس کی لینڈنگ کاسٹ بڑھ چکی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں