نیو یارک (ویب ڈیسک )آج کرپٹو مارکیٹ اچانک کریش کر گئی جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن BTCکی قیمت 20فیصد گرنے کے بعد 47ہزار ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ رواں سال 15مئی کے بعد (جب بٹ کوائن کی قیمت 33ہزار ڈالر پرچلی گئی تھی ) آج بٹ کوائن کی قیمت ایک دن میں اتنی بڑی کمی آئی ہے ۔تقریباً ایک ہفتے تک 57ہزار ڈالر کی سپورٹ پر رہنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت آج 42ہزار268ڈالر تک گری اور پھر قیمت نے 45ہزار ڈالر کے مارک پوائنٹ تک ریکور کیا۔
دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھریم (EHT) کی قیمت میں بھی چوبیس گھنٹو کے دران 14فیصد کمی آئی اور اس وقت ایتھریم 3ہزار943ڈالر کی سطح پر موجود ہے ۔ آلٹ کوائنز کی قیمتو ں میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی ۔ معاشی ماہرین کے مطابق کرپٹو مارکیٹ میں اچانک بڑی کمی کی ایک ممکنہ وجہ امریکہ اور بھارت میں نئی ریگولیشنز پر غور کرنا ہے جبکہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون نے بھی معاشی مارکیٹوں میں خوف کی فضا پیدا کر رکھی ہے ۔
72