72

پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین ، ایف بی آر نے 16 جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیا

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 16 جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیا اور اسٹیک ہولڈرز کو 10 دسمبر 2021 تک شکایات داخل کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 16 جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روکتے ہوئے پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں تشکیل دیں گے، اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کو 10 دسمبر 2021 تک شکایات داخل کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ چیف کمشنرز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل شروع کریں اور کمیٹیوں میں اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ ویلیورز کو شامل کیا جائے۔ یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ملک بھر کے 38بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اوسطاً10سے15فیصد کا اضافہ کیا گیا جبکہ کچھ شہروں میں جائیداد کی قیمت میں100فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا اور 11کیٹگریزبرقرار رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں