72

جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافہ ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں سے پاکستان کی برآمدات میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا، بنگلہ دیش کی برآمدات میں 31.3 اور بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، برآمد کنندگان کی کارکردگی کو سراہا جانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں