80

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع 12.96 فیصد کردیا گیا

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع 12.96 فیصد کردیا گیا ، زیادہ منافع کا اطلاق بارہ دسمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ بنچ مارک ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھنے کے بعد پنشن اوربہبودسیونگز سرٹیفکیٹ کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، دونوں انسٹرومنٹس پر 1.92 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد پنشنرز اور بہبود پر شرح منافع 12.96 فیصد ہوگیا۔

اب ریٹائرڈ، سینئر سٹیزن اور بیوہ خواتین کو قومی بچت اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے پر سالانہ بارہ ہزار نو سو ساٹھ روپے منافع ملے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگز اکاؤنٹ پرشرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 12دسمبر سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں