95

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آسان موبائل اکاؤنٹ کا افتتاح کر دیا۔

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان میں آج پیر کو آسان موبائل اکاؤنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں صارفین کی سہولت کے لیے آسان بینک اکاؤنٹ کی نئی اسکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ اسکیم قومی مالی شمولیت کی حکمت عملی کے تحت تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد برانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکاؤنٹ میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین اپنے گھر میں بیٹھ کر برانچ لیس بینکاری کے شریک فراہم کنندگان کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور آپریٹ کرسکیں گے اور انھیں برانچز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، برانچ لیس بینکنگ کے 13 پرووائیڈرز، تمام سیلولر فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اور ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے (وی آر جی) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ کے لیے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ کم آمدنی والے طبقات تک، جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، پہنچنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مزیہ یہ کہ آسان موبائل اکاؤنٹ خواتین صارفین کو آن بورڈ لانے کے لیے بھی ایک بہترین طریقہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں