67

پاکستان کی پہلی قومی بھنگ پالیسی تیار

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) پاکستان کی پہلی قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی گئی ، وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی اور منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں، پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کالائسنس جاری کیا گیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعدتشکیل دی ، اس سلسلے میں وزارت تعلیم، کامرس، زراعت ،انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گردباؤنڈری وال ،فیلڈمیں کیمرے لگیں گے، عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائدکی مارکیٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کیلئے بنائی گئی، بھنگ کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں