71

نئے کاروبار والوں کو NOCs سے آزادی مل گئی

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس نیوز )نئے کاروبار کرنے والوں کو این او سیز سے آزادی مل گئی، کاروباری خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ مل گئی۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے آسان فنانس سکیم متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔اس سکیم کے تحت نئے کاروبار کرنے والوں کو این او سیز کے چکر

سے آزادی مل گئی، کاروبار کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ مل گئی۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے اس حوالے سے بتایا کہ کاروبار کرنے والوں کو اب ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ مل سکے گا. وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر لیا ہے، ایس ایم ای پالیسی میں چھوٹے کاروبار آ جاتے ہیں۔ پیداواری سیکٹر کے لیے 10 کروڑ کے کاروبار کے لیے ٹرم اوور ٹیکس کم کر دیا ہے۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایم ایز کے لیے پالیسی 5 سال کی ہو گی، جس کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں