81

راشن رعایت پروگرام میں 10 ہزار کریانہ سٹور رجسٹر ہوچکے

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 96 لاکھ خاندان اور 10 ہزار سے زیادہ کریانہ اسٹور راشن رعایت پروگرام میں

Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting addressing a Press briefing in Islamabad August 24, 2018

رجسٹر ہوچکے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کریانہ اسٹور اور خاندان رجسٹریشن کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت حاصل کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سات لاکھ کریانہ اسٹور خاندانوں کو 120 ارب کی سبسڈی دینے کا ذریعہ بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں