اسلام آباد (بدلو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چیئرمین ایف بی آر رہنے والے شبر زیدی ملکی معیشت پر کھل کر بول پڑے ، کہا کہ ملک اچھا چلنے ، بڑی کامیابی حاصل کرنے اور تبدیلی لانے سمیت تمام دعوے غلط ہیں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میرے مطابق یہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ، جو حالات ہیں انہیں اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں دیوالیہ ملک کہا جاتا ہے ۔ ملک کے اچھا چلنے ، اور سبز باغ دکھانے کی باتیں سب دھوکہ ہیں ، اس سے بہتر ہے کہ اعتراف کیا جائے کہ ہم دیوالیہ ہیں اور ہمیں یہاں سے آگے بڑھنا ہے ۔
شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے اس کلپ سے متعلق کہا کہ نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا ، میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کی صورتحال دیوالیہ جیسی ہے ۔ واضح رہے کہ شبر زیدی پی ٹی آئی حکومت میں مئی 2019 تا اپریل 2020 فیڈرل برانچ آف ریونیو کے چیئرمین رہ چکے ہیں ۔
72