71

سیمنٹ کی فروخت میں مسلسل کمی ‏

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021میں سیمنٹ کی فروخت ‏میں 4.2 فیصد کمی ہوئی۔ دسمبر 2021کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.2فیصد کمی سے 4.59ملین ٹن رہی گزشتہ ‏سال دسمبر کی فروخت 4.79 ملین ٹن رہی تھی۔ دسمبر 2021کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.057 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2020کی ‏فروخت 4.159 ملین ٹن کی فروخت سے 2.45فیصد کم ہے۔ ‏ اسی طرح دسمبر 2021کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 15.61فیصد کمی سے 5لاکھ38ہزار ٹن ‏رہی جو دسمبر 2020میں 6لاکھ37ہزار511ٹن رہی تھی۔ ‏

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ سال کی اسی ‏مدت کے مقابلے میں 4.12فیصد کمی سے 27.456ٹن رہی جب کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ‏ششماہی میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 28.637ملین ٹن رہی تھی۔ ‏ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 1.91فیصد کا معمولی اضافہ ‏ہوا اور مقامی فروخت 24.065 ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی ‏مقامی فروخت 23.615 ملین ٹن رہی تھی۔ ‏رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں گزشتہ مالی سال کے اسی ‏عرصہ کے مقابلے 32.47فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 3.391ملین ٹن رہی۔ گزشتہ مالی سال کے ‏اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ 5.021ملین ٹن رہی تھی۔ ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیمنٹ انڈسٹری کو روپے ‏کی قدر میں کمی، بجلی اور کوئلے کے نرخ میں اضافہ کے ساتھ بلند ٹیکسوں کے مسائل کا سامنا ‏ہے، سبسڈی نہ ملنے کے باوجود سیمنٹ انڈسٹری برآمدات اور اربوں روپے کے محصولات کے ‏ذریعے قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے انڈسٹری کو یکساں کاروباری مواقع دیے جائیں تاکہ ‏انڈسٹری مسابقانہ صلاحیت برقرار رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں