بنکاک ( ویب ڈیسک ) تھائی ایئرویز نے دارالحکومت بنکاک سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ تھائی ایئرویز پاکستان کے لیے ہفتہ وار 12 دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ تھائی ایئرویز نے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ دوسری جانب عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ اومیکرون وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک سفری پابندی پر بھی غور کررہے ہیں۔
70