76

چھوٹی دکانوں میں بیٹھ کر بڑا کاروبار کرنے والے افراد اب چھپ نہیں سکیں گے، ایف بی آر نے بڑا اختیار مانگ لیا

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کسی بھی چیزکی پرچون قیمت پرسیلزٹیکس عائد کرنے کا اختیارمانگ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس دوران ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نئی ترامیم کے ذریعے ایک ہزار گز سے کم دکان پر بھی پی او ایس لگانا پڑے گا کیونکہ کئی بڑے کاروبار چھوٹی دکان سے کیے جارہے ہیں۔

سینیٹر فیصل سبز واری نے پوچھا کہ یہ ترمیم پہلے کیوں نہیں آئی؟ اس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا، ہم نے تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے اور ہم ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ ایف بی آر کا کہناتھا کہ پہلے یہ اختیار وفاقی حکومت کی منظوری پر استعمال کیا جاتا ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مارکیٹ میں اضطراب پیدا ہوگا، اس نظام کو ابھی 6 ماہ ہوئے ہیں، اس لیے ترمیم نہ کی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ترمیم کو آئندہ سال کے بجٹ تک مؤخر کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں