لاہور(بدلو نیوز ) مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی پریشانیوں کا شکار ہیں اور اب اس میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ مزید اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 85 پیسے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10.70 روپے ، مٹی کا تیل 9 روپے ، لائٹ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ،
قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان سے مشاور ت کے بعد کیا جائے گا ۔وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کر دی گئی ہے اور قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہی کیا جائے گا ۔ نئی قمیتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا.
49