58

نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی اور تشدد

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوکوٹ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو مکمل رپورٹ فوری طور پر پیش کرنےکی ہدایت کردی۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ صوبےمیں لاقانونیت کو قابو کرنےکیلئےفوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے واقعےمیں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنےکےفوری اقدامات کیےجائیں اور ملوث ملزمان کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ خواتین سے زیادتی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوکوٹ میں اغوا 2 بچیوں کو زیادتی کے بعد برہنہ کیا گیا تھا اور انہیں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کہنا ہے کہ لڑکیوں سے گینگ ریپ نہیں ہوا الگ الگ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، نامزد 20 ملزمان میں سے 12 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں