اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان آج ہائیڈروپاور ڈویلپمنٹ پرعالمی سمپوزیم میں شرکت کریں گے، سمپوزیم کا مقصد ڈیمز اوربپن بجلی منصوبوں میں تیکنیکی اورمالی حکمت عملی اجاگرکرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے آڈیٹوریم میں آج ہائیڈروپاور ڈویلپمنٹ پر بین الاقوامی سمپوزیم منعقد ہوگا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی سمپوزیم میں آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ترکی اور چین کے ماہرین شرکت کریں گے۔سمپوزیم سے صدر انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے علاوہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور چیئرمین واپڈا خطاب کریں گے جبکہ امریکہ، چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے ماہرین بھی اظہار خیال کریں گے۔ سمپوزیم کا مقصد ڈیموں کی تعمیر اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے تکنیکی اور مالیاتی حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔شرکاء سمپوزیم میں ڈیمز اور بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں مشکلات اور حل پر تبادلہ خیال کریں گے، یہ تقریب پاکستان کے انجینئرز اور افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
87