بغداد/اسلام آباد (آئی این پی) عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔پاکستان اور عراق
کے مابین دفاعی امور میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابق عراق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ٹو، تھری لڑاکا اور تربیتی ورڑن کی خریداری کا خواہشمند ہے۔ پاکستان سے طیاروں کی خریداروں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔