اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنارہے ہیں ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے
کہا کہ پاناما، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی آگئی ہے۔ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کرپشن اور منی لانڈرنگ پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک سے لیک ہونے والی معلومات میں 128ممالک سے تعلق رکھنے والے بینک کے مالدار کھاتہ داروں (کلائنٹس) کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، یہ افراد کاروباری شخصیات بھی ہیں تو سیاسی وابستگیاں رکھنے والے بھی ہیں، ایسے میں جن افراد کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے ان میں سے کچھ افراد پر مختلف جرائم کی پاداش میں فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔