57

محسن بیگ کیس : ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت کو توہین عدالت کا نوٹس

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ کیس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا اور کہا اٹارنی جنرل بھی پیش ہوکر معاونت کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ محسن بیگ کی بیگم کی جانب سے لطیف کھوسہ اور ریاست کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے، ایس ایچ او تھانہ مرگلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے، ریاست سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ محسن بیگ کے خلاف مجرمانہ مقدمے اور تمام نتیجہ خیز کارروائیوں کو منسوخ کیا جائے، ایف آئی آر کا اندراج اور اس کے نتیجے میں ہونے والی کارروائیاں حقائق، قانون کی خلاف ورزی کے نتائج ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ایف آئی آر کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر نمبر 34/2022 درخواست گزار کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے،ایف آئی آر نمبر 34/2022 کا شکایت کنندہ ایک موجودہ وفاقی وزیر ہے،سیاسی عزائم، رنجش کی بنیاد پر فوجداری مقدمات بنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں