55

عائشہ گل خیبرپختونخوا کی پہلی اے آئی جی بننے میں کامیاب

Spread the love

پشاور ( نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا پولیس میں صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گُل نے تاریخ رقم کر دی ہے وہ صوبے کی پہلی اسسٹنٹ انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) بن گئی ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے پولیس سروسز گروپ کی خاتون آفیسر عائشہ گل کو اے آئی جی

جینڈر ایکولٹی تعینات کیا۔عائشہ گُل نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تاریخ رقم کی اور صوبے کی پہلی خاتون اے آئی جی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس ضمن میں سنٹرل پولیس آفس میں جینڈر ایشوز کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور کو سوات میں فرنٹئیر کانسٹیبلری(ایف سی) کی 114 سالہ تاریخ میں پہلی بارخاتون ضلعی کمانڈنگ آفیسر کی پوزیشن پر تعینات کیا گیا تھا۔گزشتہ برس کے آغاز میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس سربراہ تعینات کیا گیا تھا، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او بننے کا اعزاز سونیہ شمروز نے اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں