گوجرانوالہ(بدلو نیوز ) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کو ڈکیتوں نے دوران واردات قتل کردیا۔
شہری شہزاد اپنی بیوی، بچوں اور خالو کے ساتھ گکھڑ سے حسن والی جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے راستے میں روک لیا،
ڈاکوؤں نے 40 ہزار روپے چھینے تاہم اس دوران موبائل فون چھیننے پر خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی نتیجے میں خاتون ردا شہزاد موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی اور دو ٹیمیں بنا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
62