71

ویمن ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

Spread the love

ویلنگٹن:(ویب نیوز) ویمن ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی ہے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں قومی ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو 7 رنز کی شکست سے دوچار کیا۔

پاک بنگلا وارم اپ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا، بارش کے باعث 42 اوورز میں 202 رنز کے مقررہ ہدف کے تعاقب میں شکست خوردہ ٹیم ٹیم 42 اوور میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قبل ازیں قومی ویمن ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو وارم اپ ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں