99

پاکستانی کپتان کی بیٹی سے بھارتی کھلاڑیوں کی مستیاں

Spread the love

ماؤنٹ مانگانوئی ( ویب نیوز ) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کرکٹرز قومی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی سے گھل مل گئیں۔ پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز ننھی فاطمہ کے اردگرد دائرہ بنا کر کھیلتی رہیں۔ بسمہ اور اُن کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھارتی کرکٹرز کی تصویر آئی سی سی نے بھی شیئر کی۔آئی سی سی نے ٹوئٹر پر لکھا فاطمہ نےاسپرٹ آف کرکٹ کا پہلا سبق پاک بھارت میچ سے سیکھا۔

ان خوبصورت لمحات کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ماؤنٹ مانگانوئی میں بھارت نے پاکستان کو ایک سو سات رنز سے شکست دی تھی۔

fb-share-icon

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں