لاہور ( بدلو نیوز ) ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔پیر 7مارچ کو ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف نگہت سعید کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی، لہٰذا عدالت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے عورت مارچ منعقد کیا جاتا ہے۔
84