72

انسانی روپ میں بھی” ڈکلوفینک سوڈیم ” افراد

Spread the love

ڈکلوفینک سوڈیم!

یہ درد کشا کیمیائی نسخہ کم و بیش ہر طرح کی pain management میں استعمال ہوتا ہے۔ طبیب حضرات تکلیف سے کراہتے ہوئے افراد کو مؤثر آرام کے لیے گولی یا ٹیکے کی شکل میں ڈکلوفینک سوڈیم دیتے ہیں۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بلا تفریق حسب نسب مذہب سبھی انسانوں کے لیے انکے درد میں کام آتا ہے، اسکے متھے پہ وٹ نہیں پڑتے اور یہ کسی پر احسان نہیں کرتا ۔
دوسری اچھی بات یہ کہ تکلیف زدہ شخص کو نصیحتیں نہیں کرتا بلکہ اسکی رگوں میں اتر کر اسے سکون کی لمحات میسر کرتا ہے۔
سب سے اہم اور تیسری بات، یہ کسی قسم کے بدلے / انعام/ مٹھائی کی خواہش نہیں رکھتا۔
انسانی روپ میں بھی” ڈکلوفینک سوڈیم ” افراد پائے جاتے ہیں مگر تمام تر خوبیوں والے نہایت کم جبکہ ایسے افراد کی آج کے معاشرے میں بے پناہ ضرورت ہے جہاں ہر فرد کسی نا کسی درد کی ٹیسیں سہ رہا ہے۔
لہذا اپنا کردار ڈکلوفینک کر لیں، رب راضی ہوگا۔ پھر جب رب راضی تو سب راضی۔
خواجہ میر درد کی زبانی
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں

تحریر: عنابِغ علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں