218

ووٹ عوام کی اصل طاقت ہے

Spread the love

‏ووٹ آپ کی اصل طاقت ہے 13 جولائی سے قبل اپنے اور اپنے خاندان کے ووٹوں کا درست اندراج کروائیں اور آنے والے انتخابات میں ایماندار قیادت کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں

آئیں ذیل میں ووٹ کے اندراج کے حوالے سے معلومات کا جائزہ لیتے ہیں

1:- ووٹ کی تصدیق
ووٹ کی تصدیق کرنا انتہائی آسان ہے

پہلا طریقہ: اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے 8300 پر ٹیکسٹ میسج بھیج کر معلومات حاصل کریں

دوسرا طریقہ: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں موجود لسٹ
ہر رجسٹرڈ ووٹر اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں جا کر اپنی تفصیلات دیکھ سکتا ہے، جہاں حتمی ووٹر لسٹ دستیاب ہے۔

ووٹ کا اندراج یا ووٹ کی تصحیح

1:-آپ کا ووٹ رجسٹر نہیں یا آپ ووٹ ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں۔
2:-الیکشن کمیشن کے پاس آپ کے کوائف درست نہیں۔
3:-آپ کو کسی اور شخص کا ووٹ رجسٹر ہونے پر اعتراض ہے۔
ووٹ رجسٹر کروانا ہو یا اپنا ووٹ ٹرانسفر یعنی منتقل کروانا ہو تو فارم 15 یا فارم 21 استعمال ہوتا ہے۔یہ فارم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفتر سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔یا ای سی پی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں۔

فارم 21 (اندراج / ووٹ کی منتقلی) ای اسی پی کے علاقائی یا ضلعی دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔ جبکہ فارم 15 (اندراج / ووٹ کی منتقلی) ڈسپلے سنٹر میں ہی جمع کروایا جا سکتا ہے۔ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 21 یا 15 کے ساتھ صرف شناختی کارڈ کی ایک کاپی ساتھ لے جانا ضروری ہے۔
جبکہ ٹرانسفر کروانا ہو تو شناختی کارڈ کی ایک کاپی کے ساتھ ساتھ ثبوت کے طور پر کوئی یوٹیلیٹی بل بھی ساتھ جمع کروانا ہوگا۔یاد رہے ووٹ اسی صورت میں منتقل ہو گا کہ جہاں آپ ووٹ منتقل کروانا چاہتے ہیں۔ وہ نیا پتہ آپ کے شناختی کارڈ پر بھی درج ہو،چاہے مستقل پتہ یا موجودہ پتہ،

ووٹ رجسٹرڈ لیکن کوائف درست کروانے کا طریقہ
اگرآپ کا ووٹ تو رجسٹرڈ ہے اور آپ نے (ایس ایم ایس) کےذریعے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کی تو آپ کو معلوم ہوا کہ ای سی پی کے پاس آپ سے متعلق دستیاب معلومات آپ کے قومی شناختی کارڈ پر درج معلومات سے میل نہیں کھاتے تو ضروری ہے کہ آپ انھیں درست کروائیں۔
اس کے لیے آپ فارم 17 یا فارم 23 میں سے کوئی ایک استعمال کر سکتے ہیں۔فارم 23 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفتر سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔یا ای سی پی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔فارم ای اسی پی کے علاقائی یا ضلعی دفتر میں جمع کرانا ہو گا۔جب آپ فارم کو جمع کرانے کے لیے جائیں تو اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے پاس رکھنا نہ بھولیں فارم کے کچھ حصے ای سی پی کے دفتر میں پُر کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں