اس جدید ڈیجیٹل دور میں ہر فرد بنیادی خاندانی اصولوں کو نظرانداز کر کے اپنا طرز زندگی بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہے جس سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ مستقل سیکھنے اور نئے تجربات سے گزرنے کے مرحلے میں ہیں اور یہی وقت ان کی شخصیت کو ڈھال رہا ہے۔
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں مقامی حکومت نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ وہاں بھی یہی جواز پیش کیا گیا ہے کہ بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے مختلف امریکی ریاستوں میںیہ اقدام کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک مسلمان ملک پاکستان میں ایسا قدم اٹھانے کی کوئی بھی مقامی یا صوبائی حکومتیں جرآت نہیں کر پا رہی ہیں۔
حالانکہ حالات کا تقاضا تویہی ہے کہ غیر مسلموں کی طرح ہم مسلمان بھی نا سمجھ اور لا شعور بچوں کو اس لت سے نہ صرف بچائیں بلکہ ان کا یہی قیمتی وقت ان کی تعلیم اور تربیت میں لگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ کل کو وہ معاشرے کے ایک ذمہ دار شہری بن سکیں۔