139

بانی پاکستان کی وفات پر مادر ملت کا قوم سے خطاب

Spread the love

بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات کے بعد ریڈیو پاکستان کراچی سے محترمہ فاطمہ جناح نے قوم سے خطاب

کیا جس میں انہوں نے کہا اپنے بھائی کی وفات سے مجھے ساری قوم کے ساتھ جو

زبردست نقصان برداشت کرنا پڑا اس کی وجہ سے میں غمزدہ ہوں لیکن میں یہ اپنا فرض سمجھتی ہوں کہ قوم سے کچھ باتیں کہوں اور اس نے میرے ساتھ جس مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اس کے لئے میں شکریہ کے انتہائی گہرے جذبات کا اظہار کروں۔ غم و رنج اور ہمددری کے اس ہمہ گیر اظہار نے جو بر مرد عورت اور بچے کے دل سے نکلا ہے مجھے سراپا تشکر بنادیا ہے بہت سے ملکوں کے ادنی و اعلی امیر و غریب بر طبقے کے لوگوں نے مجھے ہمدردی کے پیغامات بھیجے ہیں اور میں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اپنی ملت کے عوام غریبوں اور مزدوروں کے خاص طور پر میں شکر گزار ہوں جن کی آنکھیں ابھی تک پرنم ہیں اور جنہوں نے بابائے ملت کے انتقال پرملال پر انفرادی طور پر نہیں بلکہ اجتماعی طور پر انتہائی رنج و غم کے ساتھ مجھ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ہمدرد ملی کے اس اظہار نے مجھے غم کی اس تاریک گھڑی میں سہارا دیا ہے اس نے میرا بوجھ ہلکا کردیا اور مجھے اس قابل بنادیا ہے کہ میں یہ غم برداشت کرسکوں اللہ کو منظور نہ تھا کہ قائد اعظم پاکستان کی خدمت ایک سال سے زیادہ مدت کے لئے کرتے۔ تاہم انہوں نے اس مختصر سی مدت میں اس مملکت کی بنیادوں کو اتنا استوار کردیا ہے کہ

انہیں آسانی سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر میں قائد اعظم کے آخری پیغام کے کچھ الفاظ آپ کو یاد دلانا

چاہتی ہوں انہوں نے فرمایا تھا کہ قدرت نے آپ کو ہر نعمت عطا کی ہے اس نے آپ کو لامحدود

ذرائع بخشے ہیں آپ کی مملکت کی بنیادیں رکھی جاچکی ہیں اور اب کم سے کم مدت میں اس کی بہتر سے بہتر تعمیر

آپ کے ہاتھ میں ہے۔ بس اپنی جدوجہد جاری رکھئے۔ میں آپ
آپ کے ہاتھ میں ہے۔ بس اپنی جدوجہد جاری رکھئے۔ میں آپ

کی کامیابی کے لئے دست بدعا ہوں۔“

یہ پیغام بہت واضح ہے۔ وقت کے تقاضے فوری اور اہم ہیں۔ اب یہآپ کا کام ہے کہ اپنے ملک کو صنعتی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنائیں تاکہ یہ ہر خطرے کا مقابلہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں