155

واپڈا کا پرو راٹا سسٹم کے ذریعے فراڈ

Spread the love

پرو راٹا سسٹم کیا ہے
اگر میٹر ریڈر مقررہ تاریخ سے تین دن قبل ریڈنگ کے لئے آگیا ہے تو وہ 30 کی بجائے 27 دن کی ریڈنگ لے گا ۔
فرض کریں میٹر پر 189 یونٹ کی ریڈنگ چل رہی ہے تو وہ اسے 27 پر تقسیم کرکے ایک دن کی اوسط نکالے گا جو 7 یونٹ بنے گی اس اوسط کو 3 دن سے ضرب دی جائے تو 21 بنتا ہے میٹر ریڈر 21 یونٹ کو 189 میں جمع کرکے 30 دن کے یونٹ بنائے گا
21 + 189 = 216
اس طرح بل پر لگی تصویر پر 189 پرنٹ ہوگا لیکن بل پر 216 یونٹ لکھا ہوگا چاہے صارف نے بقیہ تین دن بجلی کے استعمال میں احتیاط کی ہو تاکہ 200 یونٹ سے کم استعمال ہو
اگلے ماہ اسی طرح اوسط کے حساب سے تین دن کے یونٹ کم کر دئیے جائیں گے لیکن صارف اگلے 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے نکل جائے گا ۔
بجلی کمپنیوں نے پرو راٹا سسٹم کے تحت لاکھوں صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں