کرمبر جھیل پاکستان کی سب سے خوبصورت، قدیم جھیلوں میں سے ایک خالص سنو لیک ہے۔ یہ 14,121 فٹ کی بلندی پر دنیا کی 31 ویں اور پاکستان کی دوسری بلند ترین جھیل ہے جھیل کا راستہ مستوج سے شروع ہوتا سب سے پہلے مستوج۔بریپ۔یار خون لشٹ۔زوپو۔کشمانجہ۔ چکار۔ گرھیل۔ لشکر گاز۔اور اس کے بعد کرومبر ھے یہ راستے کے مشہور دیہات ھیں ۔۔ ان کے درمیان بھی چھوٹے چھوٹے کٸی دیہات ھیں ۔اسکا ٹریک بہت مشکل ہے اور بہتے دریاوں اور ندی نالوں سے اور کبھی دلدل سے گزرنا پڑتا ہے ۔لیکن جب آپ منزل پہ پہنچ جاتے ہیں تو آپ سب تھکان بھول جاتے ہیں اور قدرت کے اس نظارے میں کھو جاتے ہیں۔
اس سفر پہ لگ بھگ 25 گھنٹے لگتے ہیں اور راستے میں گیسٹ ہاٶس اور ہوٹل بھی موجود ہیں اور بہت سارے خوبصورت مقامات بھی آتے ہیں
کسی کسی جگہ راستے میں کیچڑ یا نوکیلے پھتر بھی اتے ہیں۔، چترال سے اپ کو ہر قسم کی گاڑی مل جاۓ گی۔ اس کی علاوہ اپ باٸیک پہ بھی جا سکتے ہیں ، یہ سارا سفر لگ بھگ 215 کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔
ایک بار اس جگہ کا وزٹ ضرور کریں ۔
51