54

ہم انسان ہیں اُلو یا چمگادڑیں تو نہیں

Spread the love

اگر دکانیں رات دیر تک کھلی رکھنے سے کاروبار بڑھتا تو ہم دنیا کی سب سےخوشحال قوم ھوتے. صرف دکانیں شام 7 بجےبند کر دینے سے قوم کے بجلی بل 25% کم ھو سکتے ہیں ۔ساری دُنیا کے مہذب انسانوں کی طرح صُبح 7 یا 8 بجے دکانیں کھول کر شام 7 بجے بند کر دیں تاکہ سُورج کی روشنی کام آئے؟ 11 بجے دن سےپہلے ان کی آنکھ نہیں کھلتی ہمارا کوئی کام انسانوں والا نہیں ھے . چین میں 6 بجے تک دکانیں بند ھو جاتی ہیں. سرِشام ڈنر کرنے کا رواج ھے. ورنہ کھانے کوکچھ نہیں ملتا. وہ جلدی سو کر صبح جلدی کام پر نکلتے ہیں. دوپہر 12 بجے لنچ اورشام 6 بجے کےقریب ڈنر کرکے فارغ چین کے علاوہ یورپ و جاپان سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک کا یہی دستور ھے . جن دکاندار بھائیوں کا خیال ھے کہ گاہک دن کو نہیں آتا رات کوآتا ھے وہ سرِشام دکانیں بند کرکے دیکھیں. وہی گاہک دن دن میں آجانے کا عادی ھو جائے گا
رات ماں باپ بہن بھائیوں بیوی بچوں کے ساتھ گزاریں. نیند پوری کریں اور دن کو کاروبار کریں ۔ ہم انسان ہیں اُلو یا چمگادڑیں تو نہیں
انشاءاللہ برکت ھو گی. حکومت کو بھی اس پہ سختی سے عمل کروانا چاھیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں