63

چین ،کفایت شعار کی زندگی گزارنی والی خاتون کی گفتگو پر بھی تنازع

Spread the love

بیجنگ ( نیٹ نیوز )ایک چینی خاتون کی انتہائی کفایت شعاری کی زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو پر آن لائن تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔خاتون کے مطابق وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کہ کم سے کم اخراجات ہوں یہاں تک کہ بعض اوقات وہ زندگی کی چھوٹی موٹی خوشیوں یا خواہشات کو بھی ترک کردیتی ہیں، ان کے مطابق وہ اپنی 90 فیصد ماہانی آمدنی پس انداز کرلیتی ہیں اور گزشتہ 9 برسوں کے دوران دو مکانات خرید چکی ہیں۔ گو کہ کنزیومر ازم (صارفیت) اس

وقت ترقی یافتہ دنیا میں اپنے عروج پر ہے لیکن کم سے کم اخراجات اور ترک ضرورت پر مبنی زندگی گزارنے کا رجحان بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔ چین میں ہزاروں افراد پرائیویٹ سوشل میڈیا گروپس پر پیسے بچانے پر مبنی ٹپس شیئر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کس طرح وہ اخراجات کم کرکے زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک 32 سالہ خاتون وینگ شینائی ہیں، جن کا تعلق چین کے نانجیانگ علاقے سے ہے اور وہ کفایت شعار خواتین کی ایک بڑی تنظیم کی رکن ہیں جس کے چار لاکھ ممبرز ہیں۔وینگ شینائی اپنی انتہائی کفایت شعاری کی زندگی اور پیسے بچانے کے طریقوں کی وجہ سے اب اپنے ہم عصروں میں ایک سلیبریٹی حیثیت کی حامل ہوگئی ہیں۔لیکن ان کے ایک حالیہ انٹرویو کے باعث عام عوام میں ایک تنازع پیدا ہوگیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں