60

بدین، مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں خاتون قتل

Spread the love

بدین ( بدلو نیوز )بدین کے اللّٰہ والا چوک کے قریب مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں خاتون کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کرنے

کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے شدید زخمی حالت میں حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کے مطابق قتل کا مقدمہ مائیکرو فنانس تنظیم کے ملازم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل اور خود سوزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔شاہنواز چاچڑ کے مطابق ملزم نے سابقہ اہلیہ کو مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں