کراچی (بدلو ڈات کام ڈاٹ پی کے) امریکی ڈالر ایک بار پھر 174 روپے سے تجاوز کرگیا اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 10 پیسے تک جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ڈالر 173 روپے 49 سے بڑھ کر 174روپے 10 پیسے تک جا پہنچا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والی قسط میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ پر ایک بار بھر دباؤ آیا ہے، جس سے ڈالر دوبارہ اوپر جانا شروع ہو گیا ہے۔