ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن کریگی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا،
پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے بجے تک (بنگلہ دیش ٹائم) نیٹ سیشن میں شرکت کرے گا،اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
72