59

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوگئی

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز )آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی

قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ایک ہزار 629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 863 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں