59

حکومت قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ کو چلانا چاہتی ہے: شیری رحمان

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی مصنوعی اکثریت کو ہم مسترد کرتے ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اجلاس کے بعد سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر اپوزیشن کو بتایا گیا تھا کہ بل کمیٹیوں میں جائیں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی روایت ہے بل کمیٹیوں میں بھیجے جاتے ہیں، آج حکومت نے سپلیمنٹری ایجنڈا لا کر ووٹنگ کرائی۔اُنہوں نے کہا کہ سپلیمنٹری ایجنڈا ملی بھگت اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا، انہوں نے سینیٹ کو قومی اسمبلی کی طرح بنانا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ آج کے بعد ہم بھی دیکھتے ہیں یہ ہاؤس کیسے چلتا ہے، اس طرح ہاؤس نہیں چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں