58

خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری،وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا قابلِ نفرت اور مکروہ عمل قرار

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ فیصلہ تحریر کیا۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے مردوں کی جانب سے عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا قابلِ نفرت اور مکروہ عمل قرار دیا گیا ہے۔سپریم

کورٹ آف پاکستان کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ مردوں کا خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ خواتین کو شرعی وراثت سے محروم کرنا اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔تحریری فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا ہے کہ فراڈ اور دیگر حربوں سے خواتین کو شرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے تحریری فیصلے میں مزید کہنا ہے کہ خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔تحریری فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں ہر دن مرد وارث خاتون وارث کو حق سے محروم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں