یروشلم(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی لڑکی کو بے گناہ ہونے پر 7 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جواں عمر لڑکی امل طاقتا کو 7 برس قبل اسرائیلی فوج نے حماس کی معاونت سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کیا۔ اسرائیلی فوج نے مقدمہ درج کر کے امل کو جیل بھیجا اور اُسے قید کر کے رکھا مگر اب اُسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے 7 سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔
امل طاقتا فلسطین کی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے اتنا طویل عرصہ جیل میں گزارا اور پھر بے گناہی پر رہائی حاصل کی۔ امل کی رہائی پر انہیں اہل خانہ جیل سے لینے کے لیے آئے اور انہیں گاڑی میں گھر منتقل کیا۔
99