61

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی ، سمری ارسال صدر مملکت کو ارسال

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) وزارت قانون نے صدر مملکت عارف علوی کو چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے سمری ارسال کر دی، جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی وزیر اعظم کو نئے چیئرمین کے ناموں پر خط لکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نےصدر کو چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئےسمری ارسال کر دی، سمری جمعہ کے روز صدر مملکت کو بھیجی گئی۔ ذرائع وزارت قانون کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی وزیر اعظم کو نئے چیئرمین کے ناموں پر خط لکھیں گے۔

یاد رہے حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کےعمل کوتیزکرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو احکامات جاری کئے تھے۔ نئے قانون کے تحت صدر مملکت چیئرمین نیب کی تعیناتی پر وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر سے تحریری مشاورت کریں گے۔ یاد رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت صدر پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے نام طلب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کے موصول نام اپوزیشن لیڈرکو بھیجیں گے، نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں