59

اسلام آباد ہائی کورٹ کی رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی اور کہا بیان حلفی جمع نہ کرایا گیاتوچارج فریم کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم،صحافی انصارعباسی و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید اورایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنیازاللہ نیازی ، میر شکیل الرحمان ،انصار عباسی،عامرغوری اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے سابق چیف جج رانا شمیم سے استفسار کیا آپ نے جواب جمع کرایا ؟ رانا شمیم نے جواب میں بتایا وکیل صاحب آرہے ہیں تو جمع کریں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لطیف آفریدی عدالت کی جانب بھی معاون ہے، اٹارنی جنرل صاحب یہ جواب نہیں دےرہےتوکیا کرے؟ جس پر سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا جواب ہم نےتیارکرلیاہےاورمیرےوکیل خودجمع کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں