اسلام آباد ( بدلو نیوز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔قانون کے
دائرہ کار میں جامعات، آرٹ سٹوڈیو، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کو بھی شامل کرلیا گیا۔بل کے مطابق ملوث سرکاری ملازم کی نوکری ختم اور ترقی روکنے کی سزا ہوسکتی ہے، جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک بھی قابل سزا جرم ہوگا۔بل کے مطابق ہراسانی کی درخواستوں پر فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔