62

شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا کیس، عدالت کا بڑا فیصلہ

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی کو تیزاب گردی کا نشانہ ‏بنانے کے کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ملزمان کو عمر قید اور 21،21سال قید کی سزا سنا ‏دی۔ ملزمان کو 42،42لاکھ دیت اور 10،10لاکھ روپےجرمانہ بھی اداکرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے مقدمہ پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ‏‏2مجرموں محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل کے بعد سزا سنائی ہے۔ پراسکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نےشادی سے انکار پر تیزاب لڑکی کے منہ پر پھینکا تھا ملزمان ‏تفتیش میں قصوروار پائے گئے اور تیزاب کا جگ موقع سےبرآمد ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں