86

کوئٹہ میں لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے کا شرمناک سکینڈل، مرکزی ملزم سمیت 2 افراد گرفتار

Spread the love

کوئٹہ ( نیوز رپورٹ )کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک سکینڈل منظر عام پر آ گیا، ملزمان کی جانب سے نازیبا ویڈیوز وائرل کر دی گئیں۔معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں

ملزمان بھائی ہیں، ملزمان کے لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز سے برآمد ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔اس معاملے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل انتہائی افسوس ناک ہے جس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں