71

چودھویں عالمی اردو کانفرنس: دوسرے روز زبان و ادب پر سیشن

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز نثر اور شعر سمیت اردو کی دیگر اصناف پر مختلف نشستیں ہوئیں اور معروف شاعر انور مسعود نے بھی حاضرین کو اپنی مزاحیہ شاعری سے محظوظ کیا۔ آرٹس کونسل کراچی میں جاری چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز ‘شعر و سخن کا عصری تناظر’ کے عنوان سے سیشن سے ہوا جس میں محققین اور مبصرین نے جدید نظم، غزل اور شعری تناظر کے حوالے سے اندیشے اور امکانات اور اردو شاعری اور پاکستانی بیانیہ پر مقالات پڑھے۔

دوسرے سیشن میں نعت اور مرثیے کی روایت اور موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی اور اردو میں نعت اور مرثیے کی روایت کو عربی و فارسی سے مستحکم قرار دیا گیا۔ کتابوں کی رونمائی تیسرے سیشن میں ہوئی جس کی نظامت ڈاکٹر اوج کمال نے کی اور اس سیشن میں اردو زبان کے مشہور محقق اور ماہر لسانیا رشید حسن خان مرحوم کی کتاب گنجینہ معنی کا طلسم پر مبین مرزا نے تبصرہ پیش کیا جنہوں نے اس کتاب کو پاکستان سے شائع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں