63

عوام تیار ہوجائیں ، بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سے25دسمبرتک بارشیں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بارش کانیاسلسلہ 24سے25دسمبرتک متوقع ہے، اس دوران شمالی علاقوں میں اچھی بارش کاامکان ہے۔ شمالی علاقوں میں چند روزمیں سردی کی شدید لہر آئے گی تاہم دسمبرکےآخرمیں لاہورمیں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے، سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا،کالام میں پارہ منفی آٹھ، اسکردواورکوئٹہ میں منفی سات ڈگری تک گرگیا۔ کراچی میں درجہ حرارت دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نےشہرمیں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد برفباری کاآغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر میں موسم مزید سرد اوردلکش ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں مزید برفباری اوربارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں