کراچی( بدلو نیوز ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے 6 سال بعد تیزاب گردی کے مقدمے میں سابق منگیتر پر تیزاب پھینکنے والے پولیس اہلکار ذیشان کو عمر قید کی سزا سنادی جب کہ عدالتی فیصلہ سن کر متاثرہ لڑکی کے آنکھوں میں آنسو آگئے۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے 6 سال بعد تیزاب گردی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینکنے والے پولیس اہلکار ذیشان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا، عدالت نے شریک ملزم آغا کو بری کردیا جب کہ عدالتی فیصلہ سن کر متاثرہ لڑکی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ پولیس کے مطابق شادی سے انکار پر ملزم نے متاثرہ لڑکی راحیلہ اسکے بھائی اور بھتیجے پر تیزاب پھینک دیا تھا، راحیلہ چاند رات کو گھر سے مہندی لگوانے کے لیے نکلی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ صلاح الدین پہنور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 6 سال بعد متاثرہ خاتون کو انصاف مل گیا، ملزم نے اپنی انا کی تسکین کے لیے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔
85