70

رکشہ سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو سزا سنادی گئی

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شارع فیصل پر رکشہ سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو 2 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں شارع فیصل پر اوباش نوجوان کی جانب سے رکشہ سوارلڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختصر وقت میں کیس کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں عدالت نے ہراساں کرنے پر ملزم حمزہ کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی اور 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانہ نہ ادا نہ کرنے پرایک ہفتے مزیدقیدکی سزاہو سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 17جولائی کوملزم نے دوستوں کے ہمراہ رکشےپرسوار لڑکی کاپیچھا کیا، ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا اور غلط زبان استعمال کرتے رہے۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے اوباش نوجوانوں کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور نہ مناسب الفاظ استعمال کئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ویڈیو وائرل پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاتھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل تھانےمیں درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں