61

19 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، سوئی ناردرن کمپنی کیس ہار گئی

Spread the love

لندن ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت نے 19 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایس این جی پی ایل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں 1200 میگا واٹ کے گیس پاور پلانٹس چلانے والی کمپنی نیشنل پارکس منیجمنٹ نے دائر کیا تھا۔ سنہ 2018 میں ایس این جی پی ایل نے دونوں پلانٹس کو 10 ارب روپے کا بل بھیجا تھا ،

جب یہ معاملہ پاکستانی سپریم کورٹ میں پیش ہوا تو فیصلہ سوئی ناردرن کے حق میں آیا۔ اس کے بعد نیشنل پارکس منیجمنٹ نے لندن میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیاجہاں سے فیصلہ سوئی ناردرن کے خلاف آیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ معاملہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں